زیرغور

ناخن میں نشان - اس کا کیا مطلب ہے؟

white-mark-on-nail-reality
اگر آپ کے ناخن میں اس طرح کا نشان بنتا ہے تو اس کا کیا مطلب ہے؟

 اگر آپ کے ناخن میں اس طرح کا نشان بنتا ہے تو چینی روایت کے مطابق اس کی ہئیت کو دیکھتے ہوئے آپ مختلف چیزوں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔اسے 

 lunulae
کہاجاتا ہے ،لاطینی زبان میں اس کا مطلب ’چھوٹا چاند‘ ہے۔آئیے آپ کواس کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔

سرخ نشان

اگر ناخنوں میں سرخ نشان ہوتو اس کا مطلب ہے کہ انسان دل کی بیماری میں مبتلاہوسکتا ہے۔ اگرآپ کے ناخن میں یہ نشان بن جائے تو اپنے ڈاکٹرسے مشورہ کریں۔

کوئی نشان نہ ہونا

یہ نشان ہر انسان کے ناخنوں میں نہیں ہوتا بلکہ کچھ لوگوں کے ناخن اس کے بغیر بھی ہوتے ہیں۔تاہم چینی ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کا نشان جن لوگوں کے ہاتھ میں نہ ہووہ ذیابیطس یا خون کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔اس کی دیگر وجوہات میں میٹابولزم کی خرابی یا جسم میں زہریلے مادوں کا اجتماع ہے۔

Lunulae چھوٹا یا بڑا

کہاجاتا ہے کہ اس کی موجودگی جسم میں توانائی کے مختلف لیولز کے بارے میں بتاتا ہے۔ اگر یہ نشان بڑے ہوں تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ میں بہت زیادہ توانائی ہے اوراگریہ نشان چھوٹا ہوتویہ جسم میں کمزوری کی نشانی ہے۔

کتنے ہونے چاہیے Lunulae

چینی ماہرین کاکہنا ہے کہ ایک صحت مند انسان کے جسم میں اس کی تعداد8سے10تک ہونی چاہیے کہ اتنی تعداد جسم میں متوازن توانائی کی طرف اشارہ ہوگا۔

کا نشان صرف انگوٹھے میں Lunulae

اگر آپ کے ہاتھ میں نشان صرف انگوٹھے میں ہے تو یہ جسمانی کمزوری اور صحت کے مسائل کی طرف ایک اشارہ ہے اورآپ کو چاہیے کہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

No comments:

Post a Comment