زیرغور

میرے جسم کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ خواتین میں بلوغت

girls-premature-puberty-reality-chaning-in-body

! بلوغت ... یہ سب کے ساتھ ہوتا ہے

ہو سکتا ہے آپ نے مُشاہدہ کیا ہو کہ آپ کا جسم کچھ عرصے سے تھوڑا مختلف محسوس کر رہا ہے، آپ کے جسم کے کچھ حصے تبدیل ہو رہے ہیں اور آپ حساس بھی بہت زیادہ ہو گئی ہیں۔ یہ بہت عام سی بات ہے - اسے بلوغت کہا جاتا ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ
آپ لڑکی سے عورت بن رہی ہیں۔

بلوغت؟ مجھے مزید بتائیں… ہر کوئی مختلف ہے، لیکن ہم سب - یعنی لڑکوں اور لڑکیوں دونوں - میں بلوغت کے عمل سے گزرنا مشترک ہے۔ یہ آپ کی زندگی میں ایسا وقت ہے جو آپ کو بتاتا ہے کہ آپ بالغ ہو رہے ہیں۔ آپ میں بلوغت کا عمل 7 یا 8 سال کی عمر میں بھی شروع ہو سکتا ہے اور یہ عمل چار یا پانچ سال تک رہے گا، لیکن قطع نظر اس بات کے کہ آپ کس عمر میں اس عمل سے گزرتی ہیں، یہ حقیقت ہے کہ ہم سب نے آخر کار اس سے گزرنا ہے۔

تبدیلی کا مرحلہ آپ کے جسم میں کافی تبدیلیاں آنا شروع ہو جائیں گی، آپ کو اس سلسلے میں کچھ باتیں معلوم ہونی چاہئیں…

آپ کی چھاتیاں بڑھنے لگیں گی آپ پہلے سے لمبی ہو جائیں گی ممکن ہے کہ آپ کی جلد اور بالوں کی چکنائی بڑھ جائے آپ کا جسم بھرا بھرا ہو سکتا ہے اور ممکن ہے کہ آپ کے جسم میں خم بھی آ جائیں ہو سکتا ہے کہ آپ کے کیل مہاسے نکل آئیں آپ کی بغلوں میں اور اندام نہانی کے ارد گرد بال نکل آئیں گے (بلوغتی بال) آپ کو حیض شروع ہو جائیں گے

ماہواری کے متعلق تمام معلومات بالغ ہونے پر ایک لڑکی کے جسم میں ہونے والی انتہائی بڑی تبدیلی حیض کے سلسلے (یعنی ماہواری) کا شروع ہونا ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب تین سے پانچ دن تک آپ کی اندام نہانی سے خون رِستا رہتا ہے۔ آپ کو مہینے میں ایک مرتبہ حیض آئیں گے اور دوبارہ خون آنے کا عمل شروع ہونے سے پہلے آپ کا جسم ہر روز اس کے لیے تیار ہوتا رہتا ہے۔ حیض شروع ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا جسم حمل ٹھہرنے اور بچہ پیدا کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔

بلوغت ایک ہی وقت میں خوفزدہ کر دینے والا اور پُر جوش کردینے والا عمل ہو سکتا ہے، لیکن یاد رکھیں کہ ہر عورت اس عمل سے گزرتی ہے لہذا آپ اکیلی نہیں ہیں!

No comments:

Post a Comment