زیرغور

مساج کے فوائد اور طریقے

benefits-massage-physiotherapy
مساج کے فوائد گھر بیٹھے حاصل کرنے کے طریقے

اس میں کوئی شک نہیں کہ مساج نہ صرف درد دور کرنے میں مدد گار ہوتا ہے بلکہ مساج کے ذریعے بہت سے فوائد حاصل کئے جاتے ہیں جیسے وزن کم کرنا ،بال بڑھانا ،تولیدی صلاحیت بڑھانا اور اعصابی سکون حاصل کرنا ۔ اس دور میں جہاں مساج سینٹرز چند منٹوں کے ہزاروں روپے لے لیتے ہیں آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے اپنے لئے روزانہ چند منٹ خود نکال کراپنا مساج خود کرسکتے ہیں ۔


ہاتھوں کا مساج

وہ افراد جو سلائی ،کڑاہی ،کپڑے سینے دھونے ،خطاطی ،کمپیوٹر ٹائپنگ کرتے ہیں ان کے ہاتھوں کے پٹھوں میں کھنچاؤ رہنے لگتا ہے اس لئے انھیں رات سونے سے قبل کچھ دیر کے لئے ہاتھوں کا مساج ضرور کرنا چاہئے ۔
اگر ماؤس پکڑے پکڑے اور ٹائپنگ کرت کرتے آپ کے ہاتھ دکھ جاتے ہوں تو صرف دس منٹ اپنے ہاتھوں کا مساج کریں ۔
جس تیل یا کریم کی خوشبو آپ کو پسند ہو اسے اپنے ہاتھوں پر کہنیوں تک لگا لیں ۔ اب دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں جوڑ کر ہاتھوں کو بند کر کے ہاتھوں پر زور دیں ۔ پانچ سیکنڈ کے بعد ہاتھ کھول لیں
۔ اب ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ کا کہنیوں سے مساج کرتے ہوئے لائیں اور انگلیوں کے پوروں پر ختم کریں ۔اس طرح دونوں ہاتھوں کا مساج کریں
۔اب انگوٹھے کی مدد سے انگلیوں کے درمیان کے جوڑ دبائیں ۔
۔ انگوٹھے کی مدد سے کلائی کے جوڑ پر گول دائرہ بناتے ہوئے زور دے کر مساج کریں ۔
۔ ہتھیلی کے درمیان اور انگوٹھے کے نیچے کا حصہ ابھر اہو گوشت انگوٹھے کی مدد سے دبائیں ۔
۔ پانچ پانچ دفعہ زور سے مٹھی بند کر کے کھولیں ۔

سر کا مساج

اگر کام کے دوران سر کے درد سے چکر آرہے ہوں یا زیادہ تناؤ کی وجہ سے سر بھاری ہو رہا ہو تو چند سیکنڈ میں آپ اپنے سر کا درد کم کر سکتے ہیں ۔ اپنے بالوں کو ڈھیلا کریں یا اگر ممکن ہو تو ایک دفعہ کنگھا کریں ۔ اب اپنی انگلی سے کھوپڑی کے گرد پریشر دیتے ہوئے دائرہ بنائیں اب دائرہ بناتے ہوئے پورے سر کو کور کریں ۔ اسی طرح دائرہ چھوٹا کرتے ہوئے کھوپڑی کے گرد لائیں۔
اگر سر میں زیادہ درد ہو تو اپنے دونوں انگوٹھوں کو گالوں کی ہڈی پر رکھ کر پریشر دیں اب یہ پریشر گالو ں کی ہڈی سے آنکھوں کے کنارے والی ہڈی پر لے جاتے ہوئے کان کی ہڈی کے پاس لائیں اور آخر میں کنپٹی پر ختم کریں ۔

کندھے کا مساج۔

اگر تکان ہو تو سب سے پہلے کندھے اور کمر میں درد شروع ہوتا ہے ۔کام کے دوران اگر کندھوں میں درد ہو یا رات کو سکون سے سونا چاہتے ہوں تو کندھے کا سیلف مساج کریں
سیدھے ہاتھ کی انگلیوں کو الٹے ہاتھ کے کندھے پر رکھیں اور پریشر دے کر ہاتھ ایک جگہ پر ہی رکھیں اب اپنے سر کو گول دائرہ میں آہستہ آہستہ گھمائیں ۔اب ہاتھ کو گدی کی الٹی طرف بالوں سے زرا نیچے رکھ کر پریشر دیں اور پھر سر کو گول دائرہ میں آہستہ سے گھمائیں ۔ اسی طرح دوسری جانب بھی کریں ۔چند منٹوں میں آپ کی تکان اور سستی دور ہو جائے گی

کمر کا درد

آج کل نہ صرف بوڑھے بلکہ بچوں اور نوجوانوں میں بھی کمر کا درد عام ہوتا جا رہا ہے ۔ کمر کے مساج کے لئے باقاعدہ آپکو کسی دوسرے فرد کی معاونت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن
ٹینس بال کی مدد سے آپ اپنی کمر کا مساج خود کر سکتے ہیں ۔
کمر کی جس پوائنٹ پر درد محسوس ہو اس جگہ ٹینس بال رکھ کر دیوار سے لگ جائیں ۔اب آہستہ آہستہ اپنے جسم کو گول دائرہ میں حرکت دیں ۔مساج کا یہ طریقہ کمر کے درد کو وقتی طور پر کم کر دے گا ،لیکن آپ کمر پین ریلیف کریم لگا کر بھی مساج کر سکتے ہیں ۔

پیروں کا مساج

دفتر میں کام کرتے ہوئے اور پیر لٹکائے ہوئے آپ کے پیروں میں درد ہو رہا ہو تو ٹینس بال ٹیبل کے نیچے رکھ لیں ، جب پیروں میں درد ہو بال کو پیرکے نیچے رکھ کر ایڑھی سے لے کر پنجہ تک پیر سے پریشر دے کر بال کو گھمائیں ۔ اگر درد زیدہ تو کھڑے ہو کر ایک ایک پاؤں پر یہ عمل کریں ۔ کھڑے ہو کر پیر سے بال پر زیادہ پریشر دیا جا سکے گا اور زیادہ سکون ملے گا ۔

No comments:

Post a Comment