زیرغور

پتے کی پتھری سے نجات

gallstones treatment, gallbladder surgery, gallbladder stones, gallbladder
اگر پتے کی پتھری سے نجات پانی ہو تو اس پھل کا جوس پئیں آپریشن کی ضرورت ہی نہ پڑے گی
لندن(نیوزڈیسک) پتے ،گردوں ، جگر یا جسم کے کسی بھی حصے میں پتھری ہوجائے تو عمومی طور پر اسے آپریشن (سرجری)سے نکالا جاتا ہے لیکن یہ ایک تکلیف دہ عمل ہے۔آئیے آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے آپ
بغیر سرجری کے پتھری سے نجات پالیں گے۔

سیب کا جوس پئیں

آپ کو چاہیے کہ سیب کا تازہ جوس پئیں،یہ عمل آپ کو 4سے6ہفتے روزانہ کی بنیاد پر کرنا ہوگا۔ہر صبح ایک گلاس اور ہر شام کو ایک گلاس سیب کا جوس پئیں۔کوشش کریں کہ آپ تازہ سیب کا استعمال کریں،اس میں موجود آئرن کی وجہ سے تمام پتھری پیشاب کے راستے نکل جائے گی۔

ساتھ ہی فائبر والی غذائیں کھائیں

سیب کے جوس کے ساتھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو زیادہ سے زیادہ فائبر والی غذائیں کھانی ہیں۔اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں،گوشت سے پرہیز کرنے کی کوشش کریں۔

صرف جوس

جب چھٹے ہفتے کا آخری دن ہوتواس دن صرف جوس پر اکتفا کریں۔صبح جوس پینے کے بعد دوپہر کو بھی ایک گلاس پئیں،اس دوران آپ چاہیں تو پانی کا استعمال کرسکتے ہیں لیکن کوئی ٹھوس چیز کھانے سے اجتناب کریں۔رات کو سوتے ہوئے سیب کا جوس نہ پئیں بلکہ ایک حصہ لیموں (چار اونس)کے تازہ رس میں دوحصے زیتون کا تیل(8اونس) ملاکر پئیں۔کچھ ہی دن میں آپ دیکھیں گے کہ جسم سے تمام پتھری نکل گئی ہے۔

No comments:

Post a Comment