زیرغور

ہر مہینے کا درد, جب کچھ بھی اچھا نہ لگ رہا ہو

reduce-Menstrual-Pain-period-cramps
بہتر محسوس کرنے کے طریقے جب آپ کو کچھ بھی اچھا نہ لگ رہا ہو

ہم جانتی ہیں کہ مہینہ وار درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ آپ کا جسم درد سے کراہتا ہے، آپ بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتی ہیں، اور آپ کے اندر بہت گہری اور عجیب وغریب تکلیف رہتی ہے۔ اور سب سے بڑھ کر تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ایسا ہر مہینے ہوتا ہے ۔

ایک لڑکی کو کیا کرنا چاہیئے؟ کیا آپ کو یہ تکلیف سہتے رہنا چاہئے؟ یا کوئی گولی لے کر درد سے مصیبت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہئے؟ ہرگز نہیں۔ یہاں ہم کچھ سادہ اور
آسان طریقے بتاتے یہں تا کہ آپ بہتر محسوس کریں اور مہینے کے ان مخصوص اوقات میں صحتمند رہیں۔

اچھا کھائیں

پھل اور سبزیاں آپ کی میٹھا کھانے کی خواہش اور یکدم شدید بھوک کے احساس کیلیے زبردست خوراک ہیں۔ وہ آپ کے لیے اچھے ہیں۔ ان میں وٹامن اور فائبر ہوتا ہے جو آپ کے مضبوط اور توانا جسم کیلئے ضروری ہے۔ پھل اور سبزیاں آپکی توانائی کو بڑھاتی اور چاکلیٹ بار سے بڑھ کر صحتمند انداز میں آپ کی صحت کیلئے میٹھی ثابت ہوتی ہیں۔ سب سے زبردست بات یہ کہ تازہ پھل او سبزیاں حاصل کرنا آسان ہے۔ شاید اس وقت بھی آپ کے کچن میں ایک ٹوکری بھری پڑی ہو۔

خود کو صاف ستھرا رکھیں

جب ہم مہینے کے خاص دنوں سے گزرتے ہیں تو ہمارے پسینے اور رطوبت کے غدود غیر معمولی تیز رفتاری سے کام کرنے لگتے ہیں۔ ایک شاندار سا گرم پانی کا غسل یا نہانا اصافی پسینے اور رطوبتوں کو ختم کر دیتا ہے۔ آپ کے اعصاب پر سکون ہو جاتے ہیں۔ اور ہاں سونے سے پہلے اپنا منہ دھو لیں کیونکہ جلد کی نمی سے مہاسے اور دانے پیدا ہو سکتے ہیں۔

جب آپ مہینے کے مخصوص ایام سے گزر رہی ہوں تو آپ کے مخصوص اعضا زیادہ حساس ہو جاتے ہیں اور اضافی نمی کی وجہ سے بیکٹریا اور دوسرے جراثیم حملہ کر سکتے ہیں۔ کسی طرح کے خارش والے انفیکشن سے بچنے کیلئے اپنے جسم کے مخصوص حصے کو ہاہر سے اچھی طرح دھوئیں (اندر سے بالکل نہیں) اور صاف پانی اور ہلکا نر م صابن استعمال کریں ۔ پھر صاف تولیہ سے بیرونی جلد کو تھپتھپائیں۔ خود کو ہمیشہ تازہ دم اور صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنے "پیڈز" کو وقتاًفوقتاً تبدیل کرتی رہیں۔ عمومی طور پر یہ وقفہ تین سے چار گھنٹے کا ہونا چاہیے۔

اور آخر میں ہم جانتے ہیں کہ لڑکی ہونا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا لہذا اپنے ارد گرد کی لڑکیوں سے اچھا برتاؤ کریں۔ بلکہ مل جل کر ہم ہر تکلیف کو شکست دے سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment